l 404652 051132 updates

وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں مولانا طارق جمیل کی طرف سے کورونا وائرس کے خلاف عوامی آگاہی مہم کو سراہا،ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے علمائے کرام کا تعاون درکار ہے،بہت جلد علمائے کرام کے وفد سے خود ملاقات کروں گا،حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو وبا سے محفوظ رکھنا ہے،علمائے کرام نے ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے،ماہ رمضان کے پیش نظر علمائے کرام کی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا وزیراعظم عمران خان.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور