کرک گروپوں میں تصادم

کرک : دو گروپوں کے مابین تصادم،2 افراد جاں بحق

کرک کے علاقے تپی عید گاہ کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع کرک کے علاقے تپی عید گاہ کے قریب دو گروپوں کے مابین ہونے والے تصادم میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،مرنے والوں کی شناخت مبارک شاہ اور عبد السعید کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہیلتھ کئیرکمیشن کے چھاپوں کیخلاف بٹ خیلہ ہسپتال میں ریلی

یہ بھی پڑھیں:بنوں : شادی کی تقریب میں فائرنگ،خواجہ سرا جاں بحق 4 افراد زخمی

پولیس حکام کے مطابق فریقین کے مابین خواتین کا تنازعہ تھا، جس کے لئے جرگہ بلایا گیا تھا، تاہم اس دوران تلخ کلامی ہوئی اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جب کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں‌کیا جائے گا، اسد قیصر