ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم

حکومت کا جولائی میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے افتتاح کا دعویٰ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے واحد انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اپگریڈیشن کے منصوبے پر 75فیصد کام مکمل ہونے کا دعویٰ کردیا جبکہ سٹیڈیم کے جولائی میں افتتاح کی تاریخ بھی دیدی ہے.

ضلعی کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے ترجمان برائے میگا پراجیکٹس آصف خان جی سپورٹس خالد خان اور دیگر نے شرکت کی ۔ ڈی جی سپورٹس اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کئے گئے کاموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پر 75 فیصد کام ہوچکا ہے چونکہ یہ سٹیڈیم دبئی کرکٹ سٹیڈیم عالمی معیارکے مطابق بنایاجارہاہے جس کی تزئین و آرائش کی جائے گی جس میں کھلاڑیوں، آفیشلز، صحافیوں اور سامعین کے لیے تمام جدید سہولیات موجود ہیں جس کے لیے تمام سامان باہر سے منگوا یا جارہا ہے جس میںسٹیل سٹرکچر مین سٹریم سٹیل ورکس ایل سی ڈی سکرین کرسیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں جو کراچی پہنچ گئے اور جلد ہی پشاور پہنچا دئیے جائینگے ۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر جامعات تک پھیل گیا

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس واحیائے پشاور آصف خان نے کہاہے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنایاجارہاہے جس پر کام زور وشورسے جاری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ۔انہوں نے سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کو ڈبل شفٹ میں مزید تیز کیاجائے اور ہرصورت جون تک مکمل کئے جائے۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔