قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سابق کپتان بسمہ معروف نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنانے کے ساتھ 80 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کے حوالے نے کہنا ہے کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے۔ کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا اور اس سے جڑی یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔
دوسری جانب پاکستان ویمنز کرکٹ ڈپارٹمنٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان