بریٹ لی شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے مداح نکلے

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور دنیا کے دوسرے سب سے تیز باؤلر بریٹ لی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے مداح نکلے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں سابق آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہت شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے کوور ڈرائیو کو اس وقت دنیا کے بہترین کوور ڈرائیو میں شمار کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا پاکستان آنا بہت ضروری ہے

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: مزید 6 انگلش کھلاڑی ساتویں سیزن کے لیے کراچی پہنچ گئے

شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے بریٹ لی کا کہنا تھا کہ وہ ایک شاندار بولر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی لمبے قد کے ہیں اور ان کی رفتار بہت اچھی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کو وکٹ میں بہت اچھا باؤنس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے وہ شاہین شاہ آفریدی کے فین ہیں۔