پی ایس ایل 6 انگلش کھلاڑی

پی ایس ایل 7: مزید 6 انگلش کھلاڑی ساتویں سیزن کے لیے کراچی پہنچ گئے

مزید چھ انگلش کھلاڑی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں شرکت کرنے کے لیے بدھ کے روز کراچی پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ارکان ثاقب محمود، کرس جارڈن، جیمز ونس، جیسن رائے، فل سالٹ اور ہیری بروک آج پاکستان پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی

مزید پڑھیں:  پاکستان اور آئرلینڈ آج پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہونگے

یہ بھی پڑھیں: شاہنواز دھانی وزیر خارجہ بننے کے خواہش مند

پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے میڈیا کو بتایا کہ جیمز ونس کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ آج معین خان اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں شامل ہوں گے۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دوسرے انگلش کھلاڑی جیسن رائے تین دن کی تنہائی مکمل کرنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے جاری ساتویں سیزن میں سارے میچز ہارنے والی ٹیم کراچی کنگز پاس آئندہ میچوں میں باؤلنگ اٹیک بہتر ہوگا کیونکہ محمد عامر کی واپسی کے بعد کرس جارڈن بھی پہنچ چکے ہیں جو اپنی جدوجہد کرنے والی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل تین دن کی تنہائی مکمل کریں گے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ پہلی بار جاپان نے جیت لیا، پاکستان کو شکست

انگلینڈ کے کھلاڑی فل سالٹ اور ہیری بروک بھی تین دن کا لازمی قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔