شاہنواز دھانی

شاہنواز دھانی وزیر خارجہ بننے کے خواہش مند

شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں سب کہتے تھے کہ شاہنواز دھانی ہماری ٹیم کا وزیر خارجہ ہے۔ میں ورلڈکپ میں بھی کافی کرکٹرز سے ملا۔ ایم ایس دھونی اور راشد خان سے بھی ملا۔ جو بھی ٹیم ہارتی تھی میں ان کے کھلاڑیوں سے جا کر ملتا تھا۔ اگر موقع ملا تو ضرور پاکستان کا وزیر خارجہ بنوں گا۔

پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے شاہنواز دھانی کا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ہو یا پاکستان کی نمائندگی میں اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹر کی زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن میں ہمیشہ اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلوں گا کیونکہ لوگ مجھے ایسے ہی پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا
مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

ان کا کہنا ہے کہ اپنے علاقے کے بچوں کے لیے اکیڈمی اور گراونڈز کھولنے کا پلان بنایا ہے تاکہ ٹیلنٹڈ بچے آگے آ کر ملک کا نام روشن کرسکیں۔ پی ایس ایل نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے زبردست پلیٹ فارم ہے جہاں انہیں پرفارم کرنے کا پورا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی پی ایس ایل میں جشن منانے کا نیا انداز دیکھنے کو ملے گا اور مداح اس کو ضرور پسند کریں گے۔