شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

شاہد آفریدی نے کورونا کو شکست دے دی ہے اور اب وہ پاکستان سپر لیگ سیون کے اگلے میچوں میں اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹر کو دستیاب ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ شروع ہوا تو شائقین کے ساتھ کوئٹہ گلیڈیئٹر کو بھی سخت دھچکا لگا جب شاہد آفریدی کورونا وبا کا شکار ہونے کے باعث قرنطینہ میں چلے گئے، لیکن اب کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ساتھ شائقین کرکٹ کے لیے بھی اچھی خبر آگئی ہے۔ آفریدی کورونا سے چھٹکارا پانے کے بعد آئندہ میچوں میں اپنی ٹیم کے لیے میدان میں موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

ٹیم مینیجر اعظم کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنا آئسولیشن پیریڈ مکمل کرلیا ہے اور وہ کل ٹیم ہوٹل آجائیں گے جہاں ان کا اینٹی جین ٹیسٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کا پاکستان آنا بہت ضروری ہے

ٹیم منیجر نے بتایا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر شاہد آفریدی کو تین روزہ قرنطینہ کے عمل سے نہیں گزرنا ہوگا، رپورٹ منفی آنے کے بعد وہ تین فروری کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل شاہد آفریدی کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا ۔