چڑیا گھر زرافہ

غلط انجیکشن کے باعث چڑیا گھر کا زرافہ ہلاک

لاہور کے چڑیا گھر میں ایک اور جانور کی موت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر کا نر زرافہ دم توڑ گیا ہے، آج صبح زرافہ کی موت ہوئی ہے، چڑیا گھر میں اب ایک ہی زرافہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی اداروں میں خالی آسامیاں ختم، بیرون ملک علاج بند

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والا زرافہ بیمار تھا، زرافے کی موت غلط انجیکشن لگانے کی وجہ سے ہوئی ہے، مرنے والے زرافے کا یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنس سے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطی میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ممکن ہے، اسحاق ڈار

ذرائے نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2017ء میں لاہور کے چڑیا گھر میں 3 زرافے منگوائے گئے تھے۔ جن میں سے 1 زرافہ 2017ء میں ہی بیماری کے باعث ہلاک ہو گیا تھا۔