عالیہ بھٹ گنگوبائی کاٹھیا واڑی

عالیہ بھٹ کی فلم ‘گنگوبائی کاٹھیا واڑی’ کا ٹریلر جاری

معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے اور پورے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی گنگوبائی کاٹھیا واڑی کا پہلا ٹیزر فروری 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا اور طویل انتظار کے بعد فلم کا پہلا آفیشل ٹریلر جمعے کے روز ریلیز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر یووراج سنگھ اور ہیزل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پر بیٹھ کر گانا گاتے ویڈیو وائرل

فلم کے ٹریلر میں گنگوبائی کی اپنے حقوق کے لیے جدوجہد، اقتدار میں آنے اور 1960 کی بمبئی کی سڑکوں پر قبضہ کرنے کی ایک مختصر جھلک پیش کی گئی ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ گنگوبائی کاٹھیا واڑی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

فلم میں عالیہ بھٹ کے علاوہ وجے راز اور جم سربھ بھی شامل ہیں جبکہ بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن بھی ٹریلر میں انڈر ورلڈ گینگسٹر کریم لالا کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی معروف مصنف حسین زیدی کی کتاب مافیا کوئینز آف ممبئی کے ایک باب پر مبنی ہے۔ فلم 25 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔