عاطف اسلم گانا گاتے ویڈیو وائرل

عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پر بیٹھ کر گانا گاتے ویڈیو وائرل

گلو کار عاطف اسلم کی گٹار تھامے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر گانا گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے عاطف اسلم کے انداز کوخوب سراہا۔ ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں عاطف اسلم کو فٹ پاتھ پربیٹھ کر گٹار بجاتے اور گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کرنے والے سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ وہ دوست کی سالگرہ کی تقریب کے بعد باہر آئے تو یونیورسٹی کے فٹ پاتھ پر عاطف اسلم کو دوستوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا۔عاطف اسلم کو دیکھ کر خوشی سے سرشار صارف نے عاطف سے درخواست کی کہ وہ سالگرہ کے تحفے کے طور پر ان کے دوست کے لئے کچھ گائیں۔ عاطف اسلم نے درخواست قبول کی اور گانا گنگنایا۔عاطف اسلم کا عوامی انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نہ صرف اچھے گلوکار بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے