ہزارہ یونیورسٹی کورونا وائرس کیسز کی وجہ سے 10 روز کے لیے بند

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ نے ہزارہ یونیورسٹی سیل کرکے 10 روز کے لیے بند کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کے لیے بند کردی ہے، جبکہ یونیورسٹی میں 7 فروری کو ہونے والے امتحانات بھی مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی میں امتحانات 15 فروری کو ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اساتذہ اور طلباء میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو یونیورسٹی عمارات کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں طلبہ کے حوالے سے وفاق کی سرد مہری افسوسناک ہے ،مینا خان آفریدی

واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔