نئے پاکستان میں کارٹلز

نیازی کے نئے پاکستان میں صرف مافیا اور کارٹلز کی جیبیں بھری جا رہی ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے سے زائد اضافہ جھوٹی اور کرپٹ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے، حکومت کے خاتمے تک مہنگائی کا ظلم ختم نہیں ہوگا، عوام کو ظالم حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کی سزا دینے والی حکومت سے نجات دلاکر ریلیف دیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نہیں حکومت نے ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے، بلاول بھٹو

شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھی، عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی، سبزی دال گھی کی قیمت بڑھی ہے، عمران نیازی کے ہر فیصلے سے مہنگائی بڑھتی ہے اور عوام کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پونے چار سال میں اس حکومت نے صرف مہنگائی بڑھائی ہے، موجودہ حکومت عوام کی سفید پوشی کی چادر چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ 46 روپے لیٹر پیٹرول دینے کی تقریریں کرنے والے آج ایک ہی دن میں 12 روپے لیٹر اضافے کی منظوری دیتے ہیں، عمران نیازی کے”نئے پاکستان” میں غریب کی کوئی جگہ نہیں صرف مافیا اور کارٹلز کی جیبیں بھری جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور