عوام کی جیب پر ڈاکا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا۔ مہنگائی، بے روزگاری، غربت، ڈالر اور کرپشن کے بعد عمران خان نے تیل کی قیمتوں کو بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.03 روپے کا اضافہ کر دیا

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے اور جاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کر دی۔ سی این جی اسٹیشنز بھی 3 ماہ سے بند ہیں۔ حکومت میں شامل اگر کسی شخص کو عوام سے ہمدردی ہے تو وہ عمران خان کو سمجھائے۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت میں شامل اگر کسی کو پاکستانی عوام سے رتی برابر بھی ہمدردی ہے، تو خان صاحب کو سمجھائیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا۔ کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔