بل گیٹس ہلال پاکستان سے نوازا

پاکستانی حکومت نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بل گیٹس کو نشانِ پاکستان کے بعد دوسرا بڑا سول اعزاز ہلال پاکستان سے نوازا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس کے شریک بانی بل گیٹس کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا، ایوان صدر میں ہونے والی خصوصی تقریب میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جبکہ وزیراعظم کی جانب سے معزز مہمان کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی فوج کودوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے،حکومتی اتحاد

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی، ملاقات سے پہلے بِل گیٹس نے چک شہزاد میں پاکستان پولیو پروگرام کا دورہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  یہودی امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی اسرائیلی وزیراعظم پر تنقید

اس موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ احترام اور عزت کیلئے دیئے جانے والے اعزازات میں سے ہلال پاکستان، نشانِ پاکستان کے بعد دوسرا بڑا اعزاز ہے۔