کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کرونا وائرس کے نئے 24 سو کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 950 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 96 ہزار 693 ہوگئی۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 96 ہزار 218 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 744 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 59 لاکھ 97 ہزار 179 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100انڈیکس میں 318پوائنٹس کا اضافہ
مزید پڑھیں:  مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی ،پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.92 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 14 سو 96 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں اب تک 12 کروڑ 20 لاکھ 46 ہزار 24 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 9 کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار 444 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔