ڈیسک رپورٹ :مشیرقومی سلامتی امورڈاکٹر معید یوسف کی میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد واپس لانا چاہتے ہیں، اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ترجیح ہے، اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے.
مشیرقومی سلامتی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے ویب سائٹ کا آغاز کر دیا، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے سرکاری ویب سائٹ پر معلومات کی فراہمی شروع، اس ویب سائٹ کے ذریعے عوام حکومتی پالیسیوں سے آگاہ رہ سکے گی، اب ویب سائٹ http://covid.gov.pk پر پروازوں کا شیڈول موجود ہوگا،یہ معلومات http://covid.gov.pk پر Air Travel کلک کرکے حاصل کی جاسکتی ہے.