سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک: سوات میں 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی کے ساتھ شادی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔
پولیس نے معمر شخص اور لڑکی کے والد کو حراست میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ بریکوٹ ناگوہا میں سلیمان نامی شخص نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ ا س کا والد10لاکھ روپے کے عوض 13سالہ بچی کے ساتھ شادی رچانا چاہتا ہے ۔
ڈی ایس پی بریکوٹ شیر حسن کے مطابق70سالہ شخص نے نکاح کیا ہوا تھا مگر رخصتی ابھی نہیں ہوئی تھی ۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شادی کو رکوا دیا جبکہ بچی کو میڈیکل کے لئے بھجوا دیا گیا ۔
ملزمان کے خلاف کم عمری کی شادی اور ورغلا نے پھسلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی عمر سکول ریکارڈ کے مطابق 14جبکہ طبی لحاظ سے 16سال ہے ۔
نکاح میں ملوث نکاح خواں سمیت دیگر گواہان کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا