خیبر ٹیچنگ اسپتال مشین خراب

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ایم آر آئی مشین خراب،مریضوں کو مشکلات

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گذشتہ ایک سال سے ایم آر آئی مشین خراب پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایم آر آئی کے کمرے کو تالے لگادیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ ایک سال ایم آر آئی مشین خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ کالج، اساتذہ اور ملازمین کی ہڑتال دوسرے ہفتے میں داخل

مریضوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایم آر آئی کرانے کے لیے مجبوراً خیبر ٹیچنگ اسپتال سے دیگر اسپتالوں میں جانا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت انڈومنٹ فنڈز سے ایم آر آئی مشین کی مرمت کی منظوری دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی مشین کی جگہ جدید ایم آر آئی مشین نصب کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے''اختیار عوام کا '' کے نام سے خصوصی پورٹل کا اجرا کر دیا

خیبر ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نئی ایم آر آئی مشین کی تنصیب کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہوگا۔