کرونا ویکسینیشن پاکستان

کرونا ویکسینیشن: پاکستان کا ایک اور سنگ میل

پاکستان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کے مطابق 12 سے 17 سال کے 70فیصد طلباء کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔ 12 سے 17 سال کے 86 فیصد طلباء کو کم ازکم ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے، ملک میں 11.3ملین طلباء میں سے 70 فیصد ویکسین شدہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد دم توڑ گئے

این سی او سی نے مزید کہا کہ 12 سال سے کم عمرمسافروں پرلازمی ویکسینیشن کی شرط لاگو نہیں ہو گی اور 12سے 18سال کی عمر کے مسافر 31مارچ تک لازمی ویکسینیشن کی شرط سے آزاد ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں 12سے 17 سال کے طلباء کی کرونا ویکسینیشن یکم ستمبر2021 سے شروع ہوئی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت