پاکستانی اداکار مسعود اختر انتقال

لاہور: معروف پاکستانی اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

معروف پاکستانی فلم، ٹی وی اداکار اور ہدایت کار مسعود اختر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسعود اختر کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی اداکار گزشتہ ایک ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں متعدد طبی پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی بطور پروڈیوسرپہلی ویب سیریز”بارواں کھلاڑی“نمائش کے لیے تیار

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسعود اختر کی نماز جنازہ عثمان پارک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی۔

پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار نے کئی ٹی وی ڈراموں، فلموں کے ساتھ ساتھ تھیٹر پروڈکشنز میں کلیدی کردار ادا کرکے تفریحی صنعت میں اپنا حصہ ڈالا۔

پاکستانی اداکار نے اپنے ابتدائی ڈراموں میں سے ‘ایک پیسہ بولتا ہے’ سے شہرت حاصل کی جو 1970 کی دہائی میں الحمرا آرٹس کونسل میں پیش کیا گیا تھا۔