پشاور نشئی نے بیوی کو قتل

پشاور، خزانہ میں نشئی نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کرلی


پشاور کے علاقے خزانہ میں بیو ی کو فائرنگ کر کے قتل کر نے کے بعد نوجوان نے خودکشی کرلی، متوفی 2 بچوں کا با پ تھا جو آئس نشے کا عادی تھا۔ واقعات کے مطابق مد عی نور اللہ ولد حیدر حسین عمر 25سال قوم مہمند سکنہ واحد گڑ ھی نے رپو رٹ درج کرا تےہوئے بتایا کہ اس کے بھا ئی ضیا ء اللہ عمر 27سال نے اپنی بیوی مسما ة بسمینہ پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخمو ں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ اس کے بعد ملزم ضیا ء اللہ نے پستول نکال کر خو د کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت دیگر شواہد اکھٹے کر لئے۔ مدعی نے بتایا کہ متو فی 2بچو ں کا باپ تھا لیکن وہ آ ئس کا نشہ کر تا تھا، پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش