آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن

آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کی موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کی موت کی تحقیقات کرنے والے تھائی لینڈ کے تفتیش کاروں کو شین وارن کے کمرے کے فرش اور تولیہ پر خون کے دھبے ملے ہیں۔

اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کی بدولت جادوگر اسپنر کا خطاب پانے والے شین وارن کی اچانک موت نے دنیائے کرکٹ کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، تھائی لینڈ میں جہاں شین وارن نے اپنی سانسیں لی تھیں وہاں پولیس نے موت کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا اور اب تفتیش کاروں کو کچھ ایسا سنسنی خیز سراغ ملا ہے جس سے تفتیش کا رخ تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ 9 مارچ کو کراچی پہنچیں گے

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر

شین وارن کی موت کی تحقیقات کرنے والے تفتیش کاروں کو آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کی تولیہ پر سے مبینہ طور پر خون کے دھبے ملے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن جمعے کے روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے