صحت کارڈ او پی ڈی

او پی ڈی میں مریض 30 فیصد جیب سے خرچ کریں گے

صحت کارڈ پر ہسپتالوں میں اوپی ڈی کی سہولت دینے کیلئے کم ازکم تین سو ارب روپے کا تخمینہ ہے او پی ڈی کے لئے دوبارہ ٹینڈر کرنا پڑے گا جس میں پہلے سرکاری ملازمین اور دوسرے مرحلے میں عوام کو شامل کیا جائے گا جبکہ قبائلی اضلاع میں صحت کارڈ کیلئے وفاقی حکومت سے پیسوں کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی

گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تیمور جھگڑا نے کہا کہ او پی ڈی شامل کرنے سے مریض تیس فیصد کی ادویات اپنے جیب سے اور علاج کا باقی ستر فیصد حکومت برداشت کرے گی۔ صحت کارڈ میں جگر کی پیوند کاری اور گردے کا ٹرانسپلانٹ شامل ہو چکا ہے جس میں پچاس لاکھ تک علاج اور ایک سال تک میڈیسن دی جائے گی کڈنی ٹرانسپلانٹ نومبر سے64 کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں جبکہ بون میرو ٹرانسپلانٹ اور تھیلی سیمیا کا علاج بھی صحت کارڈ میں لانے کی منصوبہ بندی ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ :حماس کے جال میں پھنس کر 4اسرائیلی فوجی ہلاک