چارسدہ بیٹے نے باپ کو قتل

چارسدہ، ناخلف بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

سٹی تھانہ چارسدہ کی حدود اکبر آباد میں ناخلف بیٹے نے اپنے والد کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔ مقتول رحمان اللہ ساکن اکبر آباد کی بیوہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی اس دوران باہر سے فائرنگ کی آواز آئی جب وہ باہر نکلی تو دیکھا کہ اس کے بیٹے منیب اللہ نے اپنے والد رحمان اللہ کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا انہوں نے وجہ عناد پولیس کو یہ بتائی ہے کہ اس کا بیٹا منیب اللہ چند روز قبل راولپنڈی سے آیا تھا جس پر باپ نے اسے ڈانٹا تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ