روس خطرہ ہوا تو جوہری ہتھیار

روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے: کریملن

کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی سلامتی سے متعلق روس کے اصول متعین اور پبلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیار متعین اصولوں کے تحت استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عمان، بارشوں کے پیش نظر سکول بند، سیلاب الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں: خطرے کی گھنٹی بج گئی،آئندہ سردیوں میں جرمنی گیس سے محروم

اس حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا ممکنہ استعمال تباہ کن ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید

پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا کہ کسی ذمہ دار جوہری ملک کو اس طرح کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔