صدر عارف علوی سے پاکستان میں صومالیہ کی سبکدوش ہونے والی سفیر خدیجہ المخزومی کی الوداعی ملاقات

پاکستان اور صومالیہ کے درمیان تجارت اور معیشت سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پاکستان کی ” لُک افریقہ پالیسی‘‘ سے تمام افریقی ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، صدر مملکت

صدر مملکت نے او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاسوں میں شرکت پر صومالیہ کا شکریہ ادا کیا

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی

صدر مملکت کا دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلے میں اضافے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت کی صومالی پارلیمنٹیرینز کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کی جانب سے پارلیمانی خدمات کے پروگرام سے مستفید ہونے کی دعوت

صومالی طلباء کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی پاکستانی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہے ، صدر مملکت

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کردیا

پاکستان صومالی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کی میزبانی کر رہا ہے ، ان کی محفوظ گھروں کو واپسی کا خواہاں ہے، صدر مملکت

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر سفیر کی خدمات کو سراہا