سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا

 سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے کی کمی ہوئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے اقدامات اور سیاسی بے چینی میں کمی کے باعث ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم ہونا شروع ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 49 پیسے کمی کے بعد 184 روپے 69 پسے ہوگئی، دو سال کے دوران یومیہ بنیاد پر ڈالر کی قیمت میں یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ

ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کمی ہوگئی، گذشتہ روز دوران ٹریڈنگ ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 189 روپے پر بھی ٹریڈ ہوا تھا۔

انٹربینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام گرگئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 188 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت گامزن ہیں: نائب وزیراعظم

معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے لئے نئی حکومت کو کئی اقدمات اٹھانے پڑیں گے، جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات، قرضوں کی ری شیڈیولنگ، بانڈز کا اجراء اور درآمدات میں کمی لانا شامل ہے۔