آئی سی سی کا پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو جی ایم کا عہدہ دینے پر غور

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  سابق چیف ایگزیکٹیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  وسیم خان کو جنرل منیجر کا عہدہ دینے پر غور کررہا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم خان کو جنرل منیجر آئی سی سی کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا جس کے لیے وہ  اگلے ہفتے دبئی میں آئی سی سی کو انٹرویو دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل آسٹریلیا کے جیف الار ڈائس  آئی سی سی جنرل مینجر کے عہدے پر گزشتہ 8 سال سے فائز تھے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار

واضح رہے کہ رمیزراجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔