عامر لیاقت

عامر لیاقت نے اپنی تینوں سابقہ اہلیہ کے نام پیغام جاری کردیا

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے پاکستان چھوڑنے سے قبل اپنی تینوں سابقہ اہلیہ کے نام پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے شئیر کردہ اسٹوری پوسٹ پر لکھا ہے کہ تم تینوں سے تو اللہ پوچھے گا،ہمیشہ کے لیے خدا حافظ۔عامر لیاقت کے جاری کردہ پیغام پر سوشل میڈیا صارفین ہر بار کی طرح اس بار بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے انسٹاگرام پر طویل ویڈیو پیغام شئیر کیا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لیے ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے اور کہاں جائیں گے اس حوالے سے انہوں نے بتانے سے گریز کیا تھا۔واضح رہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید