COAS visit china

پاکستان کے مسلح افواج کے سینئر وفد کا چین کا دورہ

ویب ڈیسک: پاکستان کے مسلح افواج کے سینئر وفد نے 9 سے 12 جون تک چین کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پاکستانی فوجی وفد نے چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے سینئر حکام کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اپیکس میٹنگ 12 جون کو ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی سربراہی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اپنے اپنے نقطہ نظر اور دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ نظر کا باقاعدہ تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دونوں فریقوں نے تینوں مسلح افواج کی سطح پر اپنی تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے کا عزم بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع