مفتی تقی عثمانی

مفتی تقی عثمانی ٹی ٹی پی سے مذاکرات کےلئے کابل جائیںگے

پشاور(مشرق ٹی وی رپورٹ)ممتازعالم دین اوروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سربراہ مفتی تقی عثمانی کی سربراہی میں جیدعلما کاوفدکالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے ساتھ مذاکرات کےلئے افغانستان بھیجنے پرغور کیاجارہاہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے ساتھ حالیہ دنوں میں ہونے والے مذاکرات کے دوران مثبت پیشرفت سامنے آنے کے بعد حکومت پاکستان نے ملک کی ممتازمذہبی شخصیات سے تعاون کےلئے رابطہ کیاتھا،ذرائع کاکہنا ہے اس ضمن میں عالم اسلام کی انتہائی معتبر شخصیت مفتی تقی عثمانی اورچنددیگرجیدعلمائے کرام سے بھی رابطہ کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

علمائے کرام کاایک وفد بہت جلد افغانستان کادورہ کرے گا اورٹی ٹی پی کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لے گا،ذرائع کا کہنا ہے مفتی تقی عثمانی کی رائے کوسرحدکے دونوں جانب بہت قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اس لئے ان سے درخواست کی گئی ہے وہ مکمل سیزفائرکےلئے ٹی ٹی پی کے لوگوں کوسمجھائیں ،ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے متعدددورہوچکے ہیں جن میں سب سے کامیاب دورحالیہ دنوں میں کابل میں افغان طالبان کی میزبانی میں ہوا،

مزید پڑھیں:  ہمارے خلاف گواہی کوئی نہِیں، چھاپے جاری ہیں، بڑی تبدیلی آنیوالی ہے، شیخ رشید

ان مذاکرات کے نتیجے میں حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان تین ماہ کےلئے سیزفائرپراتفاق کیاگیا ہے ،اس دوران فریقین کی طرف سے مستقل سیزفائر کےلئے مطالبات بھی پیش کئے گئے جن پرمزیدبات چیت کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔