گال ٹیسٹ، آسڑیلیا کے 8 وکٹوں پر 313 رنز، سری لنکا پر 101 رنز کی برتری

گال میں جاری سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کھیل کے اختتام تک آسڑیلیا کی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لئے ہیں اور اسے اب سری لنکا پر ایک سو ایک رنز کی مجموعی برتری بھی حاصل ہو گئی ہے، جب دوسرے روز کا کھیل کم روشنی کے باعث ختم ہوا تو وکٹ پر کپتان پیٹ کمنز چھبیس اور نتھن لیون آٹھ رنز کے ساتھ موجود تھے، آج بارش کی وجہ سے کھیل تاخیر سے بھی شروع ہوا تھا، آسڑیلیا کی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 98 رنز تین کھلاڑی پر شروع کی تھی، آسڑیلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 71، کیمرون گرین 77 اور ایلکس کیرے 45 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوئے، سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے چار، دننجایا ڈی سلوا نے ایک جبکہ جیفری وینڈرسے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 212 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر محمد حارث شادی کی بندھن میں بندھ گئے