یورپی فٹبال چیمپئن شپ

یورپی فٹبال چیمپئن شپ،انگلینڈ ے سوئٹزر لینڈ کو شکست دیدی

یورپی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کے سلسلے میں انگلینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو زیورخ میں اپنے آخری یورپی چیمپیئن شپ وارم اپ میچ میں چار صفر کے واضح فرق سے شکست دیدی۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول روسو نے سکور کیا جبکہ اس کے بعد ملنے والی پینلٹی پر جارجیا سٹین نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو ڈبل کر ڈالا۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ون ڈے کپ، ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کر دیا گیا

انگلینڈ کی جانب سے تیسرا گول بیتھانی نے خوبصورت ہیڈ کے ذریعے سکور کیا جبکہ چوتھا گول چلوکیلی نے سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری چار صفر کر ڈالی جو فائنل وسل تک برقرار رہی، انگلینڈ کی ٹیم نے یورپی چیمپئن شپ کے آغاز سے قبل اپنے تینوں وارم اپ میچ جیتے ہیں، انگلش ویمن فٹبال ٹیم چودہ میچوں سے ناقابل شکست بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرالمپکس 2024، قومی اتھلیٹ حیدر علی نے برونز میڈل جیت لیا