پاکستان کی ٹیم 231 پر آئوٹ

پاکستان کی ٹیم 231 پر آئوٹ، سری لنکا کو 147 رنز کی برتری مل گئی

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گال میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے سکور 378 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 231 رنز پر آئوٹ ہو گئی ہے جس کے بعد میزبان سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 147 رنز کی برتری مل گئی ہے، میچ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم کھانے کے وقفے سے قبل ہی پویلین لوٹ گئی پاکستان کی جانب سے سب سے نمایاں سکورر سلمان علی آغا رہے جنہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 32 رنز بنا پائے، سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے پانچ، پراباتھ جے سوریا نے تین، فرنینڈو اور ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹر محمد حارث شادی کی بندھن میں بندھ گئے