سپریم کورٹ کے اختیارات کو بڑھایاجاسکتا ہےگھٹایانہیں جا سکتا، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،اسکے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں، پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا۔نہ من پسند قانون سازی ہوگی،نہ نواز شریف آئے گا۔اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہونگے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی اداروں میں خالی آسامیاں ختم، بیرون ملک علاج بند