فارن فنڈنگ کیس میں ثابت ہو گیا عمران خان اور اسکی جماعت چور ہے، شاہدخاقان عباسی

ویب ڈیسک: سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں اپنے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 8 سال کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں ثابت ہو گیا کہ عمران خان اور اسکی جماعت چور ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج یہ ثابت ہوگیا کہ آج سب سے بڑا چور عمران خان اور اسکی جماعت پی ٹی آئی ہے، عمران خان نے 150 کروڑ روپے ممنوعہ ذرائع سے حاصل کیے جسکی قانون اجازت نہیں دیتا۔ رقم دینے والوں میں اسرائیلی اور بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان اور قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے حقائق قوم کے سامنے آئیں جو آج الیکشن کمیشن نے دے دیئے ہیں، ہم نے کسی پرالزام نہیں لگایا نہ کسی کو جیل میں ڈالا، اب عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے اتنا تو بنتا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں الیکشن کمیشن پر ڈباو ڈالا معاملے کو روکنے کیلئے ہرحربہ اسمعمال کیا۔
شاہدخاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ نواز شریف نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے رقم نہیں لی تو وہ صادق اور امین نہیں رہے، الیکشن کمیشن نے واضح رپورٹ دیدی ہے جہاں ہوا حکومت کارروائی کرے گی، وہ شخص جس کی سیاست اس پر ہوتی ہے کی دوسرے چور ہیں، دوسروں پر غداری کا الزام لگانے والے بتائیں وہ کس کے لئے کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور