پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کیلئے یہ فنڈنگ اوورسیز پاکستانیوں کی ہے۔ سمجھ نہیں آتی ن لیگ اور جے یو آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شروع دن سے ہمارا موقف ہے کہ فارن فنڈنگ نہیں، اب اگلا مرحلہ شروع ہو گا جس میں ہم بتائیں گے کہ باقی 16 اکاؤنٹس بھی قانونی ہیں، کسی جماعت کو یہ حق نہیں کہ اپنی فنڈنگ عوام سے چھپائے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پبلک کی سطح پر فنڈنگ کرتی ہے۔
فواد چودھری نے الیکشن کمیشن اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کا فیصلہ تو سامنے آ گیا اب دوسری پارٹیوں کی فنڈنگز بھی سامنے لائیں جائیں۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا