وزیرداخلہ

پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کےباہر احتجاج کی اجازت نہیں دینگے،وزیرداخلہ

پی ٹی آئی والوں نے کوئی ایڈونچر کیا تو پوری طاقت سے نمٹین گے، الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کل احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے اگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہائیکورٹ نے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگا رکھی ہے، اس لیے کسی بھی جماعت یا گروہ کو ریڈ زون یا الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں، تاہم اگر کسی نے زبردستی کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرامن احتجاج جمہوری معاشرے میں سب کا حق ہے اس لیے پر امن احتجاج مختص جگہ پر کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن ایجنٹ ثابت ہوچکی ہے، عمران خان نے فارن فنڈنگ کی اور پاکستان کی سیاست میں انتشار پھیلایا۔

مزید پڑھیں:  12ربیع الاول سیکیورٹی پلان جاری، پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر مامور