سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق

سعودی عرب میں ایک دلخراش حادثے میں پاکستانی ورکرز کی گاڑی کے بڑے ٹرالر سے تصادم کے نتیجے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی گاڑی اور بڑے ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہو گئے، حادثے میں دو افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے

ذرائع کے مطابق دو روز قبل پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا سے ہے جبکہ مرنے والوں میں خیر زمین، محمد طیب، سعید اللہ، فضل حیان، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے میتوں کو پاکستان بھجوانے کیلئے سفری دستاویزات فراہم کر دی گئیں ہیں تاہم جاں بحق ہونے والے پاکستانی ورکرز کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میتوں کو وطن روانہ کر دیا جائے گا۔