چیلسی

چیلسی نے اپنے مینجر تھامس کی چھٹی کرا دی

چیلسی نے چیمپئنز لیگ کے منگل کے روز ڈیناموزغرب کیخلاف میچ میں ٹیم کی شکست کے بعد ٹیم مینجر تھامس ٹوچل کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، 49 سال تھامس ٹوچل بالآخر بیس ماہ تک چیلسی کی منیجر شپ کے عہدے پر رہنے کے بعد ہٹا دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے کلب کے مالک ٹوڈ کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کی جائے ان کا کہنا تھا کہ جب تک نیا ہیڈ کوچ ٹیم کو نہیں ملتا ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر ذمہ داریاں نبھائیں گے یاد رہے کہ چیلسی کلب کی نئی انتظامیہ کو ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے سو دن سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے اور اب مالک ٹوڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کیلئے بہتر فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس شکست سے بہت ساری چیزیں سامنے لائی ہیں اور اب انہیں ٹیم کی تشکیل نو کرنی ہے، یاد رہے کہ تھامس ٹوچل چھبیس جنوری 2021 کو عہدے پر براجمان ہوئے تھے انہوں نے فرانک لمبرڈ سے ذمہ داریاں لی تھیں اور صرف چار ماہ کے عرصہ میں انہوں نے چیلسی کو دوسری مرتبہ چیمئنز لیگ کا ٹائٹل جتوایا تھا جبکہ ان کی ہی کوچنگ میں چیلسی نے یوئیفا کپ اور فیفا کلب ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری