طالبان حکومت

طالبان حکومت اور روس کے درمیان بڑا معاہدہ طے

ویب ڈیسک: طالبان حکومت کا پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ طے پا گیا، افغانستان میں طالبان حکومت نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
افغان قائم مقام وزیر تجارت کا کہنا ہے کے معاہدے کے تحت روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل،5 لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا۔
افغان وزیر تجارت کا کہا ہے کہ معاہدہ غیرمتعین مدت تک ٹھیک چلنے کے بعد طویل مدتی معاہدے میں بدلا جائے گا، افغان وزارت صنعت و تجارت اپنے تجارتی شراکت داروں میں اضافے کیلئے کام کر رہی ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کے بعد افغانستان کی معیشت میں بہتری کے قوی امکانات پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی