17308797271588057554

سینیٹر شبلی فراز نے اطلاعات و نشریات کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز نے آج (منگل) ایوان صدر اسلام آباد میں اطلاعات و نشریات کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں ان سے حلف لیا۔  تقریب کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر سختی سے عمل کیا گیا

مزید پڑھیں:  ٹرمپ ہیرس صدارتی مکالمہ کے دوران تند و تیز جملوں کو تبادلہ

گزشتہ روز  وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، 40 سالہ شخص کی نعش نہر سے برآمد کر لی گئی