سوات سکول وین ڈرائیور قتل

سوات، سکول وین ڈرائیور قتل کیخلاف دھرنہ جاری

سوات:نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے سکول وین ڈرائیور کینعش صبح سے سڑک پر دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری اداروں کی طرف سے مذاکراتی ٹیم کی کوششیں بھی ناکام ہو گئی۔مذاکراتی ٹیم اور ورثا کیطرف سے بنائے گئے جرگے کے مذاکرات ابھی تک کامیاب نہ ہوسکیں ۔
اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہ کیا جائے تو دھرنا جاری رہیگا۔مطالبات نہ ماننے رک لاش سڑک پر پڑا رہیگا۔گلی باغ دھرنے کے شرکا نے نعش سڑک پر رکھ کر سردی میں رات سڑک پر گزاری۔مطالبات نہیں مانے تو ایک ماہ تک بھی دھرنا کرسکتے ہیں۔عوام اس بار اداروں کے جھوٹے وعدوں پر عمل نہیں کرینگے۔مظاہرین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ قاتل کو گرفتار کریں تو دھرنا اسی وقت ختم کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل