عمران خان کا 6 نشستیں جیتنا

عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا 8 میں سے6 نشتیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 8 میں سے6 نشتیں جیتناعالمی ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16وزارتوں کی تحقیق اورتفشیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی، تو اب 3 مرلےکی لال حویلی نکال دی ہے لال حویلی کوئی نائن زیرونہیں ہے۔
شیخ رشید نے مزیدکہا کہ نااہل حکمران اپنےلیے رسوائی اور ہمیں مزید پذیرآئی دے رہےہیں، لال حویلی ایک تاریخ ہے جسےکوئی ختم نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے