امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ

امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ، فٹ بال ٹیم کے 3 ارکان ہلاک،2و زخمی

ویب ڈیسک :امریکہ میں یونیورسٹی آف ورجینیا میں فائرنگ کے واقعے میں فٹ بال ٹیم کے تین ارکان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت کرسٹوفر ڈارنیل جونز جو نئیر کے طور پر بتائی گئی ہے۔فائرنگ اس بس پر کی گئی جو طلبا کو ایک آف کیمپس ٹرپ سے واپس لا رہی تھی۔پیر کے روز یونیورسٹی میں تمام کلاسز منسوخ کر دی گئیں اور شارلٹس ویل کیمپس سنسان ہو گیا۔
یو نیورسٹی آف ورجینیا(یو وی اے)کے صدر جم رائن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک خط میں کہا کہ شوٹنگ کا یہ واقعہ اتوار کی رات ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایسا پیغام ہے کہ کبھی کسی کو نہ بھیجنا پڑیونیورسٹی کی ہنگامی انتظامیہ نے ایک الرٹ جاری کر کے کیمپس پر موجود طلبا کو مسلح شخص کی موجودگی سے خبردار کیا۔ ان خبروں کے بعد کہ کیمپس کے شمال میں شاٹس فائر کیے گئے ہیں،انتظامیہ نے اپنے پیغام میں طلبا کو ہدایت کی کہ وہ عمارت کے اندر رہیں۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کی نیب سے توشہ خانہ کیسز میں بریت کی درخواست