پشاور،نجی کلینکس پرمعائنہ فیس 3ہزارتک پہنچ گئی

ویب ڈیسک :پشاور کے نجی کلینکس پر ڈاکٹروں کی جانب سے چند منٹ کے معائنہ کیلئے ہزاروں روپے کی فیس مقرر کردی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں شکایات کے مطابق سپیشلسٹ اور غیر سپیشلسٹ ڈاکٹر ایک ہزار سے3ہزار روپے تک معائنہ فیس بغیر کسی انکم ٹیکس دئیے وصول کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹرز کی نجی کلینکس کی فیس کا تعین نہیں کیا گیا ہے اس کے باوجود پشاور میں ڈاکٹرز نے اپنی فیسیں مقرر کی ہیں
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ فیسوں کے تعین کیلئے کارروائی میں مالی اور انتظامی رکائوٹوں کے باعث پیش رفت نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز اپنی نجی کلینکس پر مریضوں سے ایسوسی ایشن وغیرہ کی جانب سے اعلان کردہ فیس وصول کررہے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس خلاف ورزی پر کسی قسم کی گرفت نہیں اورہرسال بغیر کسی اعلان کے ڈبگری گارڈن،ہشت نگری، یونیورسٹی ٹائون، رینگ روڈ اور چارسدہ روڈ پر نجی کلینکس اور ہسپتالوں میں فیسیں زیادہ کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو مالی مسائل کا سامنا ہے خیبر پختونخوا میں نجی کلینکس پر فیسوں کی مد میں سالانہ تین ارب روپے کی رقم شہریوں کی جیبوں سے اضافی نکالی جارہی ہے لیکن چونکہ محکمہ صحت میں کارروائی کے مجاز افسران خود بھی نجی کلینکس اور ہسپتال چلارہے ہیں جس کی وجہ سے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کا امکان