پشاور گیس بحران

پشاور میں سردی آتے ہی گیس بحران بھی شدت اختیار کرگیا

ویب ڈیسک : پشاور شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ کے بعدسوئی گیس بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے اور متعدد علاقوں میںسوئی گیس گھنٹوں غائب رہنے لگی ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین سمیت کاروباری افراد کوبھی مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد پشاور کے مختلف علاقوں ورسک روڈ،دلہ زاک روڈ،نوتھیہ، گلبہاراوردیگر شہری علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ نے سراٹھانا شروع کردیا ہے۔
اس صورتحال کی وجہ سے نہ صرف گھروں میں امورخانہ داری متاثرہورہی ہے بلکہ سکولز جانے والے بچوں ،دفاتراورکام کیلئے جانے والے افراد کیلئے ناشتہ تیارکرنا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ دکانداروں اور تاجروں کے مطابق معیشت کی ترقی میں بجلی کے بعد اب گیس بھی اہم کردار ادا کررہا ہے او ریہ کئی انڈسٹریز کی ضرورت بن چکی ہے ۔گرمی میں گیس کا استعمال کم ہوجاتا ہے تاہم سردیوں میں سوئی گیس پر انحصاربڑھ جاتا ہے،گیس بحران کی وجہ سے کاروباری افراد کو بھی مختلف مصائب کا سامنا ہے لہذا سردی مزید بڑھنے سے قبل حکومت کو سوئی گیس فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کا امکان