ناصرحسین کو سزائے موت

عدالت نے بچوں کے سامنے ماں کو قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنادی۔

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج عطا ربانی نے 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا جس میں بتایاگیا ہے کہ مجرم ناصرحسین نے 19 نومبر2020 کو بیوی کو2 بچوں کے سامنے گلا کاٹ کرقتل کیاتھا۔اٹھارہ سال قبل دونوں کی شادی ہوئی تھی اور دونوںکرائے کے گھر میں رہ رہے تھے۔ قاتل لوڈرچلاتاتھا جب کہ مقتولہ گھروں میں کام کرتی تھی، مجرم نشے کا عادی اور بیوی پرتشددبھی کرتا تھا۔ مقتولہ نے رشتہ داروں کو کئی باربتایاتھا۔بیٹوں نے عدالت کو بیان میں بتایا کہ ہمارے والد نے ہمارے سامنے والدہ کو قتل کیاتھا ۔مجرم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کی جو ریکوری کی گئی وہ درست نہیں ہیں۔ جس کے بعد پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا جرم ثابت کرنے کے کافی شواہد ہیں۔عدالت میں سماعت کے دوران بچوں کی گواہی نے باپ کو سزائے موت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور: بیڑ گاؤں عمگاہ پرائمری سکول کے بچے فرش پر بیٹھنے پر مجبور