گلگت بلتستان خواتین کیلئے بازار

گلگت بلتستان میں خواتین کیلئے پہلامکمل بازارتوجہ کامرکزبن گیا

ویب ڈیسک :گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں خواتین کے لیے پہلا بازار مکمل کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے آغا خان فائونڈیشن کے تعاون سے 19 دکانوں پر مشتمل خواتین کے پہلے بازار کی تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد فعال کردیا گیا، بازار کا انتظام و انصرام کاروبار خواتین کی زیر نگرانی چلایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں یہ سکھ بازار ہوا کرتا تھا جو انتہائی خستہ حال تھا تاہم موجودہ ضلعی انتظامیہ نے آغا خان فائونڈیشن کے ساتھ مل کر ریکارڈ مدت میں بازار کو جدید خطوط پر استوار کردیا اور مقامی ایل ایس اوز کو شامل کرکے لیڈی انٹرپرینیورز کے حوالے کردیا ۔
مذکورہ اقدام سے خطے کی خواتین کے لیے معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔ آرٹس اور ہینڈی کرافٹس، بیکری، آئی ٹی سینٹر، گارمنٹس وغیرہ کی دکانوں کے ساتھ ارکیٹ بھی ایک سیاحتی مقام میں تبدیل ہو جائے گی۔بازار کا انتظام و انصرام کاروبار خواتین کی زیر نگرانی چلایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کا امکان